Saturday, October 9, 2010

میاں بیوی

  آپ کو میری خوب صورتی زیادہ اچھی لگتی ہے یا عقل مندی ؟
مجھے تو تمہاری یہ مذاق کی عادت بہت اچھی لگتی ہے۔ 
٭ ٭ ٭
شوہر :  ملنگ بابا میں اپنی بیوی کے ہاتھوں بہت پریشان ہوں ، کوئی حل بتاؤ۔
ملنگ : بیٹا حل ہوتا تو میں ملنگ کوئی بنتا 
٭ ٭ ٭
ایک صاحب دوسرے صاحب سے  
" بھائی یہ خوشیاں کیا ہوتی ہیں ؟"
دوسرے صاحب بولے 
"پتہ نہيں بھائی میری تو کم عمری میں ہی شادی ہو گئی تھی "
٭ ٭ ٭
بیوی : میں بازار جا رہی ہوں  مجھے ۵۰ روپے کی ضرورت ہے 
شوہر : تمہیں روپے سے زيادہ عقل کی ضرورت ہے 
بیوی : تو آپ سے تو وہی چیز مانگوں گی نا جو آپ کےپاس ہوگی 
٭ ٭ ٭
میاں اور بیوی مزار سے نکلے تو باہر ایک فقیر نےکہا 
" شہزادی ، ۵۰ روپے دے دے  اندھا ہوں "
میاں نے کہا 
" دے دو ۵۰ روپے ۔ تمہیں شہزادی کہہ رہا تو یقیناً اندھا ہی ہوگا "
٭ ٭ ٭
ایک بوڑھے کی ایک لڑکی سے شادی ہوگئی 
تو کسی نے لڑکی سے پوچھا کہ آپ نے ان میں ایسا کیا دیکھا جو شادی کر  لی 
لڑکی نے کہا 
" ایک تو ان کی انکم
 دوسرے ان کے دن کم "
٭ ٭ ٭



کہتے ہيں کہ اگر ایک مرد نے عورت کا ہاتھ پکڑا ہوا ہو تو یہ دو صورت حال اور نتائج کی علامت ہے ۔ 

اگر شادی سے پہلے پکڑا ہوا ہے تو محبت ہے 
اور اگر
شادی کے بعد ہاتھ پکڑا ہوا ہو تو 
اپنا دفاع ہے (جانے کب پڑ جائے )ہا


٭ ٭ ٭


بیوی :   __تم اپنے آفس میں ہر وقت میری تصویر ساتھ کیوں رکھتے ہو؟
شوہر:__ جب بھی میں تمہاری تصویر دیکھتا ہوں تو مجھے ہر مسئلے کے حل کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
بیوی:__ دیکھا  تم نے میں تمہارے لیے خوش قسمتی کی علامت ہوں ۔ میری وجہ سے تمہارے مسئلے حل ہوجاتے ہیں۔
شوہر :__ ہاں کیوں کہ میں  ہر مسئلے کے شروعات میں تمہاری تصویر دیکھ کر خود سے کہتا ہوں ۔۔۔
_____" جب میں تمہارے جیسے مسئلے کا سامنا کر سکتا ہوں ۔ تو یہ مسئلہ کیا چیز ہے ؟"


٭ ٭ ٭


خواتین شادی کےبعد چھ مرحلوں  میں کس طرح  شوہر کے ساتھ انداز تخاطب بدلتی ہیں۔
پہلا سال -:- جانو
دوسرا سال -:- اوجی 
تیسرا سال -:- اجی سنتے ہو 
چوتھا سال -:- او منّے کے ابا 
اور پھر سات سال بعد -:- کہاں مر گئے ؟
آٹھ سال بعد -:-تم آتے ہو ۔ یا میں آؤں ؟




٭ ٭ ٭



شادی کی رات دولہا نے دلہن سے پوچھا 
"  کہ "کیا شادی سے پہلے  تمہارا کوئی بوائے فرینڈ تھا ؟
!بیوی خاموش ! 
شوہر نے کہا 
" میں تمہاری اس خاموشی کو کیا سمجھوں "
دلہن نے بات کاٹ کر کہا 
" ذرا ایک منٹ ۔ ابھی گننے تو دو  ۔ "


٭ ٭ ٭



 شوہر اور بیوی ایک ہوٹل میں گئے  ۔ 
وہاں داخل ہوتے ہی ایک عورت نے ان صاحب کو ہائے کہا
بیوی نے پوچھا کہ کون تھی وہ ؟
شوہر نے کہا :
اب تم دماغ مت خراب کرو ۔میں پہلے ہی پریشان ہوں کہ 
وہ بھی مجھ سے یہی پوچھے گی ؟

No comments: