Sunday, January 23, 2011

ہائے تنخواہ

ملازم
.
..
...
....
 بے چارہ تنخواہ کے ساتھ
کچھ اس طرح نظر آتا ہے 

کتنا سندر نظر آرہا ہے
 اندر سے بھی
 اور 
باہر سے بھی 




مگر بغیر تنخواہ کے
.
..
...
....
.....
......
.......
........
.........

کچھ ایسا نظر آتا ہے 



============== http://mezaah.blogspot.com/

Tuesday, December 21, 2010

We-o-man

We(O)man

1 . (Whatever)
کچھ بھی 

شوہر : آج کھانے میں کیا بنانے کا ارادہ ہے ؟
بیوی: کچھ بھی ۔
شوہر: کیوں نہ ہم میکسکن ڈش بنائیں ۔
بیوی : نہیں میکسکن نہيں ، پچھلی بار میرے چہرے پر دانے نکل آئے تھے ۔
شوہر: تو پھر کیوں نہ سچون سوسن بنا لیں ؟
بیوی :  کل ہی تو کھایا تھا ، اب آج بھی !۔
شوہر:ہم م م  ۔۔ تو پھر میرا خیال ہے سی فوڈ ٹھیک ہے ۔
بیوی : سی فوڈ تو بالکل نہیں کھانا چاہیے ، یرقان ہو جاتا ہے ۔
شوہر: تو آخر  تم ہی  بتاؤ کیا پکایا جائے  ؟
بیوی: کچھ بھی ۔


2. (Anything)
کوئی بھی کام

صاحب: تو ہمیں کیا کرنا چاہیے 
خاتون:  کچھ بھی کر لیں ۔
صاحب
: مووی کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ لمبا ٹائم ہوتا ہے ۔
خاتون
: مووی دیکھنا اتنا اچھا نہيں ہوتا ۔ وقت  ضائع ہوتا ہے۔
صاحب
: تو کیوں نہ باؤلنگ کھیلنے چلیں  یا کوئی اور ورزش ۔
خاتون
: ایکسر سائز سے 
دن 
کوئی خاص نہيں کٹتا ۔
صاحب
: تو پھر کیوں نہ کسی کیفے میں چل کر کافی پئیں ؟
خاتون
: میں کافی کے خلاف ہوں ۔
صاحب
: تو پھر تم بتاؤ کیا کریں ۔
خاتون
:  کچھ بھی کر لیں ۔

3. (You decide)
تم ہی بتاؤ

لڑکا: تو گھر کیسے چلنا ہے ؟
لڑکی:  تم ہی بتاؤ ۔۔
لڑکا
: میرا خیال ہے بس سے چلتے ہیں ۔ میں تمہارا ساتھ دوں گا ۔
لڑکی
: بس کا ماحول گھٹن زدہ ہوتا ہے۔
لڑکا
:چلو ، تو پھر میں ٹیکسی کر لیتا ہوں ۔
لڑکی
: نہیں ، مہنگا پڑے گا ۔ اتنے مختصر سفر کے لیے ۔
لڑکا
: تو پھر ہم پیدل چلتے ہيں ۔ موسم کا مزہ لیں گے ۔
لڑکی
: بھوک سے برا حال ہے ۔ چلنا محال ہے ۔
لڑکا
: تو پھر تم ہی بتاؤ ۔
لڑکی
:  تم بتاؤ ! ۔ 
لڑکا
: چلو پہلے ڈنر کرتے ہیں ۔
لڑکی
: جیسے بھی ہو ۔
لڑکا
: تو کیا کھائیں ؟ ۔
لڑکی
: تم ہی بتاؤ ۔۔

4. (ANYTIME.)..
کسی بھی وقت

 مرد: میں تمہیں کس وقت کال کروں ؟
عورت: کسی بھی وقت جب تم چاہو۔
مرد : مگر پچھلی بار جب میں نے تمہیں صبح کال کیا تو تم نے نہيں اٹھایا ۔
عورت : میں سوئی ہوئی تھی ۔
مرد: او کے ! مگر جب ۱۱ بجے کال کیا تب بھی تم نے نہيں اٹھایا ۔
عورت: میں اپنی امی کے ساتھ شاپنگ پر تھی 
مرد: اچھا تو چلو ، ۵ بجے تم کہاں تھیں 
عورت:  میں کارٹون دیکھی رہی تھی 
مرد: چلو تو پھر رات کو کیوں نہیں اٹھایا 
عورت: میں مطالعے میں مصروف تھی ۔
مرد: اچھا تو پھر بتاؤ نا میں تمہيں کس وقت کال کروں 
عورت: کسی بھی وقت!۔



============== http://mezaah.blogspot.com/